راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔جس میں کراچی واقعہ پر بات چیت کی گئی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی واقع کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔انہوں نے یہ بات آئی جی سندھ مشتاق مہر کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر باتی چیت کرتے ہوئے بتائی۔
اس بات کا دعویٰ پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔ ان ٹویٹس میں لکھا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو کراچی واقعہ پر گفتگو کی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سندھ پولیس کے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کردار کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق انہوں ںے کراچی واقع کی مذمت کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ پولیس نے دہشتگردی اورجرائم کے خلاف قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مثالی کارنامے سر انجام دیے ہیں۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ آرمی چیف نے کراچی واقع کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔