شہید حکیم محمد سعید کی 22 ویں برسی کی مناسبت سے ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار
لاہور (پ ر) شہید حکیم محمد سعید کی 22 ویں برسی کی مناسبت سے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان لاہور کے زیراہتمام سیمینار ترتیب دیا گیا بطور مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور شریک ہوئے جبکہ امجد اسلام امجد جسٹس نذیر غازی، مجیب الرحمن شامی، جسٹس ناصرہ اقبال،ڈاکٹر آصف محمود جاہ،ڈاکٹر اسلم ڈوگر ،ارشد انصاری،ڈاکٹر طلحہ شیروانی حکیم راحت نسیم سوہدروی نے خطاب کیا نظامت کے فرائض بشریٰ رحمان نے انجام دیے مقررین نے خدمت انسانیت کی ایک روشن مثال شہید پاکستان حکیم محمد سعید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔پروگرام سے قبل حکیم صاحب کی حالات زندگی پر ایک ڈاکومنٹری دیکھائی گئی تحریر اور پس پردہ آواز راقم جبکہ اس کی ایڈیٹنگ اور کمپوزنگ سید محمد عبداللہ بخاری نے کی اختتام پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔