امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کشمیر پربین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کے لیے 3، 4نومبر کودوروزہ بین الاقوامی کشمیرکانفرنس اسلام آباد میں منعقدکریں گے،دنیابھرسے سیاسی رہنمااورانسانی حقوق کی تنظیمیں کانفرنس میں شرکت کریں گی حکومت اورسیاسی جماعتوں کو مدعوکریں گے،وزیر اعظم نے ٹیپوسلطان بنے کااعلان کیامگروزیر اعظم کے چاروں طرف محمدشاہ رنگیلے موجود ہیں, ٹیبوسلطان بنے کے لیے ان سے جان چھڑوائیں،موجودہ حکومت کی رویوں نے قومی وحدت کو تارتار کیاہے,27اکتوبرکو صرف کشمیرپر بات ہونی چاہیے ،کرفیوسے مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ,پاکستان کی محبت میں کشمیری فاقہ کشی پر مجبور ہیں، مسئلہ کشمیرپر حکومت کنفیوژ ہے نہ خود کام کرتی ہے اور نہ ہی کسی سے مشورہ لیتی ہے،حکومت بہری گھونگی اور اندھی بھی ہے حکومت سے بات کرنا ایسا ہے جیسے دیوار سے بات کرنا ہے, پہلی بارحکومت سڑکیں بندکررہی ہے کہ کوئی اسلام آبادنہ آئے ,پہلے یہ اپوزیشن کرتی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024