ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی سست اقتصادی شرح نمو اور اس کے نتیجے میں تیل کی طلب کم ہونا ہے۔سنگاپور میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 14 سینٹ ( 0.2 فیصد) کم ہوکر 59.28 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 10 سینٹ ( 0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 53.68 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024