علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم ایس سی،ایم اے/ایم ایڈ،ایسوسی ایٹ ڈگری،بی ایس،بی ایڈ،بی اے،بی بی اے اور ڈپلومہ پروگرامزکے داخلہ فارمز ملک بھر میں قائم مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک اور فرسٹ ویمن بینک کی تمام برانچوں میں 25اکتوبر تک جمع کئے جاسکتے ہیں۔اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس علاقائی کیمپسسز،رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع کسی صورت نہیں کی جائے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن کے مطابق داخلے کے عمل کو جدید اور آسان بنادیا گیا ہے اس عمل کے تحت طلبہ گھر بیٹھے داخلہ فارم آن لائن پُر کرسکتے ہیں اور رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر قائم یونیورسٹی کے نامزد بینکوں میں فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔اس اقدام سے داخلے کے خواہشمند طلبہ کو محض داخلہ فارم جمع کرنے کے لئے اسلام آباد آنا نہیں پڑھے گا بلکہ وہ اپنے علاقے میں ہی اوپن یونیورسٹی کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں گے۔آن لائن داخلہ فارم پُر کرنے کا طریقہ کار تمام تعلیمی پروگرامز کے پراسپکٹس میں موجود ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024