جسٹس امین الدین خان نے بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان حلف اٹھا لیا، جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد کی گئی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس امین الدین سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز رجسٹرار سپریم کورٹ اور سنیئر وکلاء نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی تھی،جسٹس امین الدین خان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد 16 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس امین الدین خان انیس سو ساٹھ میں جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں پیدا ہوئے آپ نے ملتان سے ہی انیس سو اکیاسی میں قانون کی تعلیم مکمل کی اور 1984 میں ملتان سے ہی ٹیکس قوانین سے متعلق ڈپلومہ بھی حاصل کیا اور پھر اپنے والد کے زیر سایہ لاء پریکٹس کا آغاز کیا اور1965 میں وکالت کا باقاعدہ آغاز کیا آپ 2001 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بنے۔ آپ نے سول مقدمات میں اپنا لوہا منوایا ہے اور سول مقدمات کے ماہر جج ہیں۔واضع رہے کہ جسٹس امین الدین خان کے ساتھ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد چیف جسٹس سمیت 17 ہوجائے گی
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024