چین کے وزیر دفاع وی فینگ ہی نے کہا ہے کہ تائیوان کے مسئلہ کو حل کرنا چین کے عظیم تر مفاد میں ہے اور کوئی طاقت چین کو تائیوان کے دوبارہ اتحاد سے نہیں روک سکتی۔ سنگاپور میں سالانہ سکیورٹی فورم شنگری لا ڈائلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا علیحدگی پسند سرگرمیاں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا چین دنیا کا واحد بڑا ملک ہے جس کا ابھی ری یونیفکیشن ہونا باقی ہے ۔وی فینگ ہی نے کہا کہ ہم نے تائیوان کے ساتھ پر امن تعلقات کے فروغ اور ملک کے پر امن اتحاد کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم علیحدگی پسندوں کو تائیوان کی آزادی کے لئے سرگرمیوں یا کسی غیر ملکی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے اس سال کے اوائل میں کہا تھا کہ چین تائیوان کو اپنی مقدس سرزمین سمجھتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اسے چین کی حکمرانی میں لانے کے لئے طاقت استعمال کی جائے گی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سال جنوری میں خود مختار جزیرہ میں صدارتی انتخابات سے قبل چین اور تائیوان میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ تائیوان چین کا ایک حساس علاقائی ایشو ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024