سعودی عرب کے جدید ترین سیاحتی اور تجارتی شہر”نیوم“ کی سیاحت کے لیے اندرون اور بیرون ملک سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوم شہر کی سیاحت کے لئے ملک کے اندر سے20 خواتین کے سیاحتی وفد نے پہلی بار اس شہر کا دورہ کیا ہے۔ تبوک سے شروع ہونے والے 19 گھنٹے کے سفر میں خواتین نے البدع سے وادی شعیب کی غاروں، مقنا مرکز، ہیڈ کواٹر، تاریخی مقام عین موسیٰ، الطیب اسم اور واپسی پر راس الشیخ سے ہوتے ہوئے واپس تبوک تک کا سفر کیا۔ٹورسٹ گائیڈ ھبہ العایدی نے میڈیا کو بتایا کہ تبوک سے نیوم تک کے سفرکے لئے خواتین سیاحوں کو دو گائیڈز کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں جنہوں نے ان کے اس ٹور کوکامیاب بنانے اور سیرو تفریح میں ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ سیاحتی ٹورزکا مقصد نیوم کے علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ نیوم سٹی خلیج عقبہ کے علاقے میں تین ممالک کا مشترکہ سیاحتی اور تجارتی پروجیکٹ ہے جو اس خطے میں مستقبل میں سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن سکتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024