کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔
پیر کے روز کاروبار کا آغاز 33 ہزار 870 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
گزشتہ جمعہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 33 ہزار 870 پر موجود تھا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔ کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 34 ہزار 281 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 80 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس 34 ہزار 361 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے کاروبار مثبت زون میں رہا تاہم اس کے بعد منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے اختتام تک منفی زون میں ہی رہا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ کمی 445 پوائنٹس کی ہوئی اور انڈیکس 33 ہزار 836 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم کاروبار کا اختتام 382 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 293 پوائنٹس پر ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 107,713,110 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,276,326,502 بنتی ہے۔