بازاروں میں مرغی ، انڈے ، سبزیوں ، پھلوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بازاروں میں مرغی ، انڈے ، سبزیوں ، پھلوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے مرغی کا گوشت224 روپے کلو ، زندہ برائلر مرغی 150 روپے کلو ، انڈہ فی درجن114 روپے تک پہنچ گئے سبزیوں میں آلو پھیکا42 روپے کلو ، تھوم چائنہ220 روپے کلو ، تھوم دیسی190 روپے کلو ،ادرک325 روپے کلو ،شملہ مرچ134 روپے کلو ، مٹر205 روپے کلو ، پیاز68 روپے کلو ، ٹماٹر78 روپے کلو، سبز مرچ215 روپے کلو، کریلا78 روپے کلو، پالک گڈی 24 روپے ، ٹینڈہ68 روپے کلو ، پھول گوبھی68 روپے کلو ، بھنڈی48 روپے کلو ، شلجم58 روپے کلو ، اروی72 روپے کلو ، فراشبین105 روپے کلو ، بینگن38 روپے کلو ، سبز توری68 روپے کلو،گاجر50 روپے کلو جبکہ پھلوں میں سیب کالا کلو125 روپے کلو ، انگور کالا150 روپے کلو ، میٹھے170 روپے فی درجن ، انگور گولہ100 روپے کلو ، انگور سندر خانی180 روپے کلو ، انگور ٹافی130 روپے کلو ، جاپانی پھل75 روپے کلو ، انار قندھاری150 روپے کلو،کیلا50 روپے درجن فروخت ہوئے ۔