اوپن یونیورسٹی نے چار سالہ بی ایس(ماس کمیونیکیشن)پروگرام متعارف کرادیا
اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے میڈیا کی تعلیم و تربیت کو زیادہ عملی اور قابل قدر بنانے کے لئے میڈیا کے تعلیمی پروگرامز اپ گریڈ کردئیے ہیں تاکہ ملک میں ایک پرامن ٗ تعمیری اور صحت مند ماحول پیدا کرنے میں کردار ادا کیا جاسکے ٗ چار سالہ بی ایس)ماس کمیونیکیشن(پروگرام متعارف کردیا گیاہے۔میڈیا کے اِس نئے تعلیمی پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ 25۔اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔شعبہ ماس کمیونیکیشن کے چئیرمین ٗ ڈاکٹر ثاقب ریاض کے مطابق بی ایس )ماس کمیونیکیشن(پروگرام کے داخلوں میں وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کے مطابق مقرر کردہ میرٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے میڈیا کی تعلیم و تربیت کو زیادہ عملی اور قابل قدر بنانے کے لئے میڈیا کے تعلیمی پروگرامز اپ گریڈ کردئیے ہیں