پی ڈبلیو ڈی مین ہائی وے سٹاپ کے قریب 20 سالہ لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ لوہی بھیر کے علاقے پی ڈبلیو ڈی مین ہائی وے سٹاپ کے قریب 20 سالہ لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد کرلی گئی پولیس اور ریسکیو1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئیں ریسکیو1122 کے مطابق20 سالہ سیف الرحمٰن ولد تبسم قیوم کی نعش کی موجودگی کی اطلاع پر موقع پر جاکر نعش قبضے میں لی گئی نوجوان لڑکے کو دو گولیاں چھاتی میں جبکہ ایک گولی ٹانگ میں لگی ہوئی تھی جس کی نعش پمس منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق مقتول کی یکم نومبر کو شادی تھی جسے سسرالی گھر کے سامنے تین گولیاں مار کر قتل کیا گیا نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔