آرٹسٹ سپورٹ فنڈ فنکاروں کے معاشی حالات سنوارنے کا نام ہے، عاصمہ بٹ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سربراہ ڈولفن کمیونیکیشن اور راولپنڈی اسلام آباد آرٹسٹ ایکوئٹی عاصمہ بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے فنکاروں کی طرف خاص توجہ دیتے ہوئے ''آرٹسٹ سپورٹ فنڈ'' کے نام سے ایک احسن قدم اٹھایا ہے ''آرٹسٹ سپورٹ فنڈ'' ان فنکاروں کے معاشی حالات سنوارنے کا نام ہے جو کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیںآرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت ایسے فنکار جن کا شوبز میں کم از کم 25 سالہ تجربہ ہو، عمر کم از کم 50 سال اور ذاتی آمدنی 15 ہزار سے کم ہو، وہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی معاشی مدد کے مستحق ہوں گے حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اس احسن اقدام سے امید کی جاتی ہے کہ فنکاروں کی حالت ماضی کی نسبت بہتری کی جانب جائے گی۔