9 سالہ بچے نوید خان کے قتل کی واردات میں اہم ترین پیشرفت ، 5ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ ڈھوک کمال دین میں9 سالہ بچے نوید خان کے بیہمانہ قتل کی واردات میں اہم ترین پیشرفت کرتے ہوئے پولیس نے 5ملزمان کو حراست میں لے لیاپولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے ملزمان میںلمبے عرصہ تک روپوش رہنے والا بچے بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کا عادی ریکارڈ یافتہ ملزم بھی شامل ہے،اگلے24گھنٹوں میں واردات مکمل طور پر ٹریس ہونے کا امکان، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے 5ایسے ملزمان حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کی ہے پولیس نے شواہد کی بنیاد پر ایک ملزم انجم اشفاق کو حراست میں لیا جو بچے بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کا عادی ہے ماضی میں متعدد دفعہ ایسے واقعات کے بعد پنچائت اور جرگہ میں معافی مانگ چکا ہے یہ ملزم بچے کی لاش ملنے کے بعد اچانک غائب اور روپوش ہو گیا جسے تلاش کر کے حراست میں لیا گیا،پولیس نے کباڑ کا کام کرنے والے سرگودھا کے رہائشی عمران ،مشکوک حرکات کرنے والے نوید ،مشتبہ ریکارڈ رکھنے والے باپ بیٹا میر زمان اور عبد الرزاق کو حراست میں لیا انہوںنے بھینسوں کا واڑہ بنا رکھا ہے،ایس پی نے بتایا کہ ان ملزمان سمیت دیگر مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے،ایس پی نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے ان5ملزمان سے ایسے شواہد دستیاب آئے ہیں جس کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگلے24گھنٹوں میں بچے کے قتل کی واردات کا معمہ حل ہو گا ۔