حکومتی کارکردگی پر اپوزیشن کی مخالفت و احتجاج جمہوری حق ہے،محمد عامر صدیقی
راوالپنڈی(جنرل رپورٹر)جمہوری حکومتیں عوامی حقوق کا تحفظ اور جمہوری ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھاتی ہیں ،تبدیلی سرکار کے دعوے، وعدے حقیقت سے دور دکھائی دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سا بق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کیا ،انہوں نے کہا حکومتی کارکردگی پر اپوزیشن کی مخالفت و احتجاج جمہوری حق ہے ،126 دن دھرنا بے نتیجہ ختم کرنیوالوں کو7 2اکتوبر سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کا خوف کیوں ہے۔