آٹے میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان روٹی موجودہ قیمت میں فروخت کرنا ممکن نہیں،نانبائی ایسوسی ایشن
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر محمد شفیق قریشی منعقد ہوا ۔ اجلاس میںفائن آٹا میدہ اور آٹے کی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آٹے میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعدموجودہ ریٹ پر نان روٹی فروخت کرنا ناممکن ہے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ یہ قیمتیں فی الفور واپس لی جائیں اگر قیمتیں واپس نہ لی گئیںتو نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوں گے اگرنانبائیوں کو انتظامیہ کیا جانب سے تنگ کیا گیا تو پر امن احتجاج اور شٹر ڈائون کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد خورشید قریشی سینئر نائب صدر جہانزیب عباسی ،حاجی ریاض قریشی، عمران خان، سردار مشتاق، گل خان ،احسن عباسی، گل والی خان اور دیگر نے شرکت کی