بدرایکسپریس کو مومن ریلوے اسٹیشن پر دومنٹ رکنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد(خبر نگار) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر لاہور ، فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدرایکسپریس کو مومن ریلوے اسٹیشن پر دومنٹ کیلئے رکنے کی اجازت دیدی ہے ۔ عوام کو یہ سہولت عارضی طورپر تین ماہ کیلئے حاصل ہوگی۔