ہوپ کے انتخابات 12دسمبر کو منعقد ہوں گے
راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان(ہوپ)کے انتخابات ملتوی، نیا شیڈول جاری، اب الیکشن 12دسمبر 2019ء کو منعقد ہوں گے ہوپ کے میڈیا کوآرڈنیٹر چوہدری غلام ربانی کے مطابق حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوپ کے انتخاب جو کل 19اکتوبر2019کو ہونے تھے، مختلف ذیلی تنظیموں کی درخواست اور تجاویز کی وجہ سے ملتوی کردئیے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ30ممبران میں سے 23ممبران نے الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کی تجویز کے حق میں فیصلہ دیا اور اب الیکشن 12دسمبر2019 کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔