حکمرانوں کا رویہ جمہوری نہ کام کی صلاحیت ہے:ذکراللہ مجاہد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے دعوے داروں نے بھی عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہوچکی ہے۔حکمران ہر محاذ پر عملی طورپر ناکام ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم سمیت وزراء کا نہ تو جمہوری رویہ ہے اور نہ ہی اُن میں کام کرنے کی صلاحیت نظر آرہی ہے، قومی مسائل کو تقریروں اور خام خیالیوں سے حل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس کے باعث پورا ملک غربت، مہنگائی اور مسائل کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔