بزرگان دین کی درگاہیں بھٹکی انسانیت کی رہنمائی کے مراکز ہیں:شاداب رضا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقبشبندی کی برصغیر پاک و ہند کی معروف روحانی شخصیت حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا علی ہجویری ؒ کی 976ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں شمولیت ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ معاشرے سے برائی،جرائم اور بے راہ روی کو ختم کرنے کیلئے نوجوان میںبزرگان دین کی تعلیم کو عام کرنا ہوگا،دنیا بھر میں پھیلے ہوئے بزرگان دین کے روحانی درگاہیں بھٹکے ہوئے انسانوں کی رہنمائی کے بہترین مراکز ہیں ۔اولیاء اللہ نے ہمیشہ احترام انسانیت کا درس دیا۔