2005ء میں انتقال کرنیوالے شخص کی 14 سال بعد تدفین
بیجنگ (این این آئی) چین میں حیران کن طور پر خبر نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے، 14 سال قبل انتقال کرنے والے شخص کی تدفین کر دی گئی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے رہنما اور کمیونسٹ پارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری ژاؤژیانگ کو 1989 میں احتجاجی طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کے استعمال کی مخالفت پر پارٹی سے نکالا گیا تھا جس کے بعد سے اپنی وفات تک گھر میں نظر بند رہے جبکہ ان کا انتقال 2005 میں ہوا۔