جاپان: سیلاب کے بعد گھروںکی صفائی کے لیے احتیاطی تدابیرکی ہدایات
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان مں شدید طوفان اور سیلاب کے بعد شہریوں کو کڑی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جاپانی وزارت صحت نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ حفاظتی لباس پہنیں کیونکہ ہوا میں بیکٹیریا موجود ہو سکتا ہے لہٰذا اپنے بالوں کو جراثیم سے بچانے کیلئے ہیٹ یا ٹوپی ، منہ پر ماسک اور آنکھوں کی حفاظت کیلئے گوگلز یا چشمے ضروری ہیں۔