عمران نیازی قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہوجائیں، امیرمقام
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) خیبر پختونخوا کے صدرانجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم سے ایک ایک جھوٹ پر معافی مانگ کر وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوکر بنی گالہ شفٹ ہوجائے، اسی میں انکی بہتری ہے پی ٹی آئی ایک طرف مذاکراتی ٹیم بناتے ہیں مذاکرات کی دعوت دیتے ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کو گالیاں دینے کیلئے وزیروں کی پوری بریگیڈ بھٹائی ہے، ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے نئے الیکشن کی ضرورت ہے دنیا بھر کے اداروں سمیت پوری قوم چیخ رہی ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مکان دوکان اور چھوٹا بڑا ہر صنعت کار اور خود کشی پر مجبور ہے، سارے کارخانے بند پڑے ہے، پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں 7سالہ کارکردگی صرف پشاور میٹروں ہے اس سے انکی اہلی عیاں ہے، اب انکے وزیر اعلی اور وزیروں کا کام صرف یہ ہے کہ دوسروں کی منصوبوں پر تختیاں لگانا، دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے اس طرح احتساب کے نام کو بدنام نہ کریں اب انکا یہ نعرہ مزید نہیں چلنے والا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں اور تاجروں کے جائز مطالبات کیساتھ ہے اور انکی بھرپور حمایت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابوزئی میں لیگی راہنماں راشد محمود خان کے حجرے میں پشاور سٹی اور ڈسٹرک کے عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ورکر کنونشن سے راشد محمود خان، سیکرٹری انفارمیشن اختیار ولی ودیگر لیگی راہنماں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شاعر مسلم لیگ ن شیر زمان ٹکر نے اپنے اشعار کے ذریعے ورکرو کا لہو بھی گرمایا۔