مصطفی ٹائون لاہور میں جانوروں کی بھرمار
مکرمی!مصطفیٰ ٹائون وحدت روڈ لاہور، ایل ڈی اے کی ایک رہائشی سکیم ہے۔ جس کی طرف متعلقہ حکام نے کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ جس کی وجہ سے اکثر خالی پلاٹوں پر جھگیوں والوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اپنے ساتھ ہی مختلف جانور جن میں بھینسیں ، گدھے اور کتے شامل ہیں، ان کو پال رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں شدید گند اور تعفن پھیلا ہوا ہے۔ ان کتوں کی وجہ سے لوگوں کا اندھیرے میں مسجد جانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ لہٰذا آپ کے اخبار کی وساطت سے میں متعلقہ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس علاقے سے جانوروں کو ختم کیا جائے اور خالی پلاٹوں پر قابض جھگی والوں کو اٹھایا جائے تاکہ اس علاقے کو رہائش کے قابل بنایا جا سکے۔ (ڈاکٹر طارق محمود مصطفی ٹائون، لاہور)