ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کو دھمکیاں دینے والی خاتون کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ.ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کو آج صبح پولیس نے اسلام آباد کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا تھا۔جس کے بعد انہیں ڈیوٹی جج عدنان رشید کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہلا کے وکیل نے ضمانت کی درخواست کردی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی آر میں درج تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں۔وکیل کے مطابق ان کی موکلہ بیرون ملک سے کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہیں، لیکن پولیس اہلکاروں نے رہنمائی کرنے کے بجائے دباؤ کا ماحول بنادیا۔ملزمہ کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کی موکلہ دل کی مریضہ ہیں اور دباؤ میں ذہنی حالت مفلوج ہوجاتی ہے۔تاہم عدالت نے ملزمہ کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024