کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ اب رکشے والوں کا 100سے 150سے زائد کا چالان نہیں ہوگا، کوئی رکشے والاچالان نہ بھرسکاتو وہ میں بھروں گا۔کراچی پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندی لگائی تھی ایک افسرایک ہی رکشے والے کاچالان کرسکتاہے،اس کامطلب یہ نہیں کہ چالان کے بعدقوانین کی خلاف ورزی کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بائیک والوں کیخلاف ون وے کے سوا کوئی چالان نہ کیاجائے، کچھ ٹریفک پولیس اہلکار اہم سڑکیں چھوڑکرسائیڈپربائیکرزکوپکڑلیتے ہیں،ٹریفک پولیس ناانصافی کریں تو ہمیں بتائیں، کسی نے بھی ناانصافی کی تو اس کےخلاف ایکشن لیں گے،شہری کیوں چاہتے ہیں پولیس افسرڈنڈالے کرکھڑاہو۔واضح رہے گزشتہ روز صدر ٹریفک پولیس چوکی کے قریب مبینہ ٹریفک پولیس اہلکار نے رکشہ ڈرائیورخالد سے رشوت کامطالبہ کیاتھا جس کےنہ دینے پررکشہ ڈرائیور کاچالان کاٹ دیا گیا۔اس پررکشہ ڈرائیورنے خود پرپیٹرول چھڑک کرآگ لگائی،اس واقعے کا آئی جی سندھ نے نوٹس لےلیا، جھلس کرزخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیورنے خود سوزی سے قبل لکھے گئے خط میں سارا معاملہ بھی تحریر کیا۔ایس ایس پی ٹریفک ساوتھ آصف بھگیو کے مطابق واقعہ پر صدر ٹریفک چوکی میں تعینات اے ایس آئی حنیف کو معطل کر دیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024