پنجاب حکومت نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ میں جنوبی پنجاب کے دو مزید شہروں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے پنجاب کے دس شہروں کو پہلے ہی اس منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے۔فیصل آباد میں منصوبہ کا پائلٹ پروجیکٹ جاری ہے آئندہ ہفتے ہاﺅسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت کے نمائندے منتخب شہروں کا دورہ کریں گے جس کے بعد ان شہروں میں منصوبہ کے حوالے سے ابتدائی کام کا آغازکیا جائے گا دوسری جانب پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں سات شہروں میں گھروں کی تعمیر کے حوالے سے باقاعدہ درخواستیں آج (پیر) سے طلب کر لی ہیں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 21 دسمبر تک جاری رہے گا درخواست فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کیے جا سکتے ہیں درخواست فارم 250 روپے فیس کےساتھ جمع کروائے جا سکتے ہیں درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے باقاعدہ طور پر اتوار کے روز اخبارات میں اشتہار بھی جاری کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں جن سات شہروں سے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں اسلام آباد،فیصل آباد،سکھر،کوئٹہ،سوات،مظفر آباد اور گلگت شامل ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024