وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کے لئے خود ذمہ داری سنبھال لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کے لئے خود ذمہ داری سنبھال لی ہیں، اس مقصد کے لیے وہ پیر سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم معاشی بحران کے حل کے ایجنڈے کے تحت سعودی عرب، ملائشیا اور چین جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان پیر کو دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ پہنچیں گے جب کہ منگل کو دارالحکومت ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں معاشی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم آئندہ 3روز سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم 28 اکتوبر کو ملائشیا جائیں گے، جہاں وہ پاک ملائشیا تعلقات اور معاشی تعاون پر بات کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم 3 نومبر کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور معاشی تعاون پر تفصیلی گفت وشنید کریں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024