خاں صاحب آپ کہاں ہیں…؟
گزشتہ سے پیوستہ
خان صاحب ایک کام آپ نے بہت ہی اچھا کیا ہے اور اس پر صرف آپ ہی داد کے مستحق ہیں کہ آپ ہمیشہ روایتی سیاست کے مخالف رہے ہیں اس لیے روایتی سیاست ان کے خاندان میں نہیں گھسی لیکن کیا کریں ویسے کر ہی کیا سکتے ہیں چلو پھر اسی مناسبت سے افسوس کر لیتے ہیں ایسی سیاست ان کی پارٹی میں ضرور گھس گئی ہے اصل میں دائیں بائیں والے ہی اس طرح کی سیاست کو حکومت میں جی بھر کے شامل کرواچکے ہیںاس میں خان کی خوشی شامل ہے یا مجبوری یہ تو وہی بہتر جانتے ہیں لیکن حالات سے تو ایسے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بیچارے مکمل طور پر بے بس ہیں ورنہ ایسے ممکن تو نہیںکہ پارٹی میں باپ ،بیٹے ،بھتیجے شامل ہوجاتے خان صاحب اگر آپ کے پاس وقت ہوتو ذرا اس پر بھی غورکریںاور اپنی پارٹی کی کامیابی کی وجہ تلاش کریں ورنہ آپ کا شمار بھی بہت جلد دوسروں میں ہونے والا ہے بلکہ تھوڑا بہت تو ہو بھی چکا ہے لیکن مزید ہونے سے بچایا بھی جاسکتا ہے ایسے میں تبدیلی کھوہ کھاتے چلی جائے گی ؎ اور پھر سے وہی ہوگا جو پہلے ہوتا رہا ہے لیکن اب کی بار حقیقی اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے ہے یہ آپ کے لیے امتحان ہے صرف آپ کے لیے مطلب آپ سمجھ گئے ہوں گے تحریک انصاف کی پہچان آپ سے ہے اور باقی سارے موسمی پرندے ہیں آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ اپنی پارٹی میں بھی احتساب شروع کریں کیونکہ آپ کی پارٹی میں شامل ہونے والوں کا ماضی بھی اپوزیشن میں بیٹھنے والوں کے ساتھ ہے آپ کا تو بنی گالہ خود رجسٹرڈ نہیں تو پھر احتساب کا دور کیسے شروع ہوسکتا ہے اس کو محض معمولی بات نہ سمجھنا باتیں بہت ساری ہیں لیکن ایک ہی وقت میں لکھنا ممکن نہیں آخر میں ایک اور بات بھی یاد آگئی اپوزیشن کاہاتھ حکومت پر اور حکومت کا ہاتھ اپوزیشن پر ہے جب سارے ہی ایماندار ہیں تو پھر آخر قصور کس کا سمجھیں پیچھے تو بیچاری عوام بچتی ہے ان حالات میں تو ایسے ظاہر ہوتا ہے جیسے عوام ماخول میں پھنسی ہو کوئی جیل میں جارہاہے کوئی جیل سے آرام سے باہر آرہا ہے یعنی ایک طرف احتساب ہے اور جیل تو دوسری طرف نیب کی جانب سے کمزور کیس اور ضمانت خان صاحب آپ کہاں ہیں آپ نے اپنی تقریروں میں عوام سے بہت سے وعدے کیے ہیں عوام انتظار میں ہے کہ انصاف کا سورج کب طلوع ہوگا ۔