کراچی: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی‘ 2 مفرور ملزموں سمیت 5 گرفتار
کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک آئی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔کراچی میں بھینس کالونی کے علاقے سے پولیس نے 2مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزم سائیں داد اور سجاد 2مقدمات میں مفرور ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔