ضلع وہاڑی میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر
وہاڑی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ حکو مت کی ہدایت کے مطا بق بجلی چوروں کے خلاف گر ینڈ آ پر یشن کیا جائے گا جو لوگ بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف بلا تفر یق کا روائی ہو گی ۔کسی سے بھی کسی قسم کی رعائت نہیں بر تی جا ئے گی ۔بجلی چوری ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے قومی خزانے کو بہت زیادہ نقصان ہو تا ہے انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار اپنے آفس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر احمد نا صر عزیز ورک ، اے ڈی سی جنرل غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، ڈپٹی کمر شل منیجر میپکواور دیگر ضلعی افسران بھی مو جو دتھے ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہاکہ ڈی سی آفس میں ایک سیل قائم کیا جائے گا جو 24گھنٹے کا م کر ے گا جس میں بجلی چوری کے خلاف اطلاع دی جا ئے گی اور فوری طور پر کاروئی عمل میں لائی جا ئے گی ڈپٹی کمشنر نے میپکو افسران کو ہد ایت کی کہ وہ بجلی کنشنز اور دیگر معا ملا ت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کر یں اور ہم اپنی ٹیموں کے ذریعے بھی چیکنگ کروائیں گے کہ کہاں کہاں بجلی چوری ہو ری ہے ۔