لوکل کونسلر ایسوسی ایشن آف پنجاب کے انتخابات، فوزیہ خالد وڑائچ صدر منتخب
وہاڑی(نامہ نگار)روز لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے فوزیہ خالد وڑائچ چیئرپرسن ضلع کونسل ٹوبہ کو صدر، زاہد اقبال چوھدری چیئرمین یونین کونسل وہاڑی کو شریک صدر، ملک عمران نول سابق ضلع ناظم قصور کو کنونیئر، آصف نواز کو سیکرٹری فنانس اور میجر (ر) شاہین عارف کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کر لیا گیا جبکہ دیگر کو پریذیڈنٹس میں عتیق انور چیرمین ضلع کونسل شیخو پورہ، بابر سیال چیرمین ضلع کونسل جھنگ اور ملک جمیل کلس شامل ہیں، در ایں اثناء بابر شفیق آرایئں چیرمین میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں آئینی کمیٹی برائے انتخابات کے چیرمین ،سمیرا حسین مرزا (ممبر ضلع کونسل وھاڑی) ڈپٹی چیرمین آئینی کمیٹی برائے خواتین ،عمر ستّی (ممبر ضلع کونسل راولپنڈی) ڈپٹی چیئرمین آئینی کمیٹی برائے بین الاقوامی رابطہ کاری ،ملک طاہر اعوان،ممبر ضلع کونسل لاہورڈپٹی چیرمین صوبائی صدارتی کمیشن جبکہ ملک ریاض الدین (ممبر ضلع کونسل اٹک) ڈپٹی چیرمین آئینی کمیٹی برائے رابطہ منتخب ھوئے ھیںنومنتخب شریک صدر زاھد اقبال چوھدری نے کہا ھے کہ پاکستان کو تعمیر و ترقی کی منازل کی طرف گامزن کرنے کے لیے مقامی حکومتوں کو بااختیار، مضبوط اور خودمختار بنانا وقت کی اھم ضرورت ھے تاکہ یہ ادارے بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں۔