کوٹ ادو: میونسپل آفیسر فنانس کا تبادلہ چیف آفیسر کو اضافی چارج مل گیا
کوٹ ادو(خبر نگار) میونسپل کمیٹی کوٹ ادوچیف آفیسر ندیم باری نے سیکرٹری بلدیات کوسابق میونسپل آفیسر فنانس شاہد گلفام پر بوگس ادائیگیوں کی درخواست دی تھی جس پر سیکرٹری بلدیات نے کاروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل آفیسر فنانس شاہد گلفام کو علی پور ٹرانسفر کردیا جبکہ چیف آفیسر ندیم باری کوکوٹ ادو میںمیونسپل آفیسر فنانس کا اضافی چارج دے دیا جس پر ندیم باری نے میونسپل آفیسر فنانس کا چارج سنبھال کرسیکرٹری بلدیات کو رپورٹ کردی ہے۔