مکرمی! سرائے مغل پنجاب کی بڑی سڑکوں میں شمار ہونے والے شیر شاہ سوری روڈ پر منہ زور مالکان نے سڑک کو دونوں طرف سے تجاوزات اور زرعی رقبہ بنا تے ہوئے سکیڑ کرملتان روڈ المعروف ککھاں والی سڑک کو سنگل روڈ کی شکل دے دی۔ رستہ تنگ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات رو ڈ جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ شیر شاہ سوری روڈ کی چوڑائی نوے سے ایک سو دس فٹ بتائی جاتی ہے جبکہ تجاوزات کی آڑ میں منہ زور مالکان نے بلوکی، سرائے مغل، ٹیلاں اور ہلہ وغیرہ میںسڑک کودونوں اطراف سے چالیس سے پچاس فٹ تک تجاوزات اور زرعی رقبہ کی صورت میں قبضے جما رکھے ہیں اورمختلف سٹاپوں پر باقی بچی سٹرک کے فرنٹ رقبہ کو بھاری رقم کے عوض دکاندار مالکان نے فروٹ شاپ والوں کو رینٹ پر دے رکھے ہیں۔سو فٹ چوڑی سڑک بیس فٹ باقی رہ گئی ہے۔سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں۔جس پر علاقہ بھر کے وسنیکوں نے متعدد بار اعلیٰ افسران سے شکایات بھی کیں لیکن شائد انتظامیہ ناجائز تجاوزات کے لیے ڈھال بن بیٹھے۔ محکمہ مال کے بعض کرپٹ افسران لوگوں سے بھاری رشوت وصول کر چکے ہیں جس پر وہ بجائے کارروائی کرنے کے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔حکومت پنجاب سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان میں ناجائز تجاوزات پر ہونے والے آپریشن کی طرح شیر شاہ سوری روڈ المعروف ککھاں والی سڑک پر بھی فوری ایکشن لیتے ہوئے سڑک کے رقبہ کو واگزار کرواکر کلین اور گرین پاکستان کی مہم میں شامل کیا جائے اور رکاوٹ بننے والے افسران کیخلاف فوری کارروائی بھی کی جائے۔(م ن سلطان۔ سرائے مغل)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024