مکرمی ! رستم پارک گلگشت کالونی میں علی سٹریٹ افضل سٹریٹ کے سنگم پر چھوٹی والی گلی میں چھرا بردار نیا ڈکیٹ سامنے آیا جو چند روز میں کئی خواتین اور حضرات کو لوٹ چکا ہے ۔ یہ وارداتیں رات کو 9بجے کے بعد کرتا ہے ۔ اس سے قبل بھی یہاں کرائم پیشہ افراد اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرتے تھے ۔ اب یہ نئی مصیبت سامنے آئی ہے ۔ پولیس حکام اس طرف توجہ دیں اور گشت بڑھا دیں تاکہ یہاں کے مکینوں کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے نجات ملے۔ (متعدد اہلیان گلگشت کالونی رستم پارک لاہو)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024