معاشی حکمت عملی
کی جدید دنیا میں معاشی استحکام کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کیونکہ معاشی طور پر مضبوط ممالک ہی دنیا پر راج کر رہے ہیں۔ اگر ہم پاکستان کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں معاشی طور پر ایک نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ ہماری پالیسی لمبے عرصے کے لیے ہونی چاہئے جس میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور امریکہ سمیت قرض دینے والے دوسرے اداروں کو خیرباد کہنا پڑے گا۔ اس سے نہ صرف ہماری برآمدات لمبے عرصے کے لیے بڑھے گی بلکہ نئی نئی نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہی حکمت عملی کے تحت تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت والے ممالک جیسے چائنا،ملائیشیا، سنگا پور، جنوبی کوریا اور برازیل نے اختیار کی اور جس مقام پر ہیں یہ اس حکمت عملی کا ثمر ہے۔ (جنید احمد۔کراچی)