”نظرثانی پر فیصلہ ہوچکا“، ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی تین ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں یکجا کرنے کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی طرف سے درخواست آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی گئی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ پانامہ فیصلے پر نظرثانی درخواست کا فیصلہ چکا ہے، 184/3 میں نئی درخواست داخل نہیں کی جاسکتی۔