;;;قومی اسمبلی کا اجلاس 2 نومبر کو طلب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر ممنون حسین نے دو نومبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کے بارے میں جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر نے آئین کی شق 54کے تحت حاصل اختیار کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی