بارود برآمدگی کیس، نامزد ملزم کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیاگیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم غلام مرتضیٰ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔جمعہ کو سی ٹی ڈی پولیس نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم غلام مرتضیٰ کو پیش کرتے ہوئے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔