رانا محمد عمران جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین محمد یونس کے حق میں دستبردار ہو گئے
رائے ونڈ (نامہ نگار) یونین کونسل رائے ونڈ سٹی سے آزاد چیئرمین کے امیدوار رانا محمد عمران جماعت اسلامی کے چیئرمین محمد یونس کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ اس کے عوض جماعت اسلامی نے ان کو اپنا جنرل کونسلر نامزد کر دیا، اس موقع پرجماعت اسلامی کے نامزد امیدوار چیئرمین محمد یونس انصاری اور وائس چیئرمین ڈاکٹر رحمت علی شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے رائے ونڈ میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں جتنی لوٹ مار کی ہے، تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔