مسلم لیگ (ن) نفرت اور انتقامی سیاست سے پاک جماعت ہے: افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ ملک کی خاطر انا پرستی ختم کرنا ہوگی۔ قائدین مسلم لیگ (ن) توانائی منصوبوں اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے رات دن ایک کررہی ہے۔ عوام کو نچلی سطح تک انصاف اور ریلیف پہنچانے کیل ئے ملکی تاریخ میں پہلی بار جماعتی الیکشن منعقد کروائے جارہے ہیں۔ ن لیگ نفرت اور انتقام کی سیاست سے پاک جماعت ہے۔