کینسر کے علاج اور ادویات سے ہڈیاں کمزور ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے: ڈاکٹر اجلہ زیدی
لاہور (پ ر) کینسر سے نجات پانے والے بچوں میں کینسر کے علاج اور ادویات سے ہڈیاں کمزور ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اجلہ زیدی، پیڈیاٹرک اونکالوجسٹ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے یہ بات گزشتہ روز ورلڈ آسٹیوپوروسس ڈے کے موقع پر ہسپتال میں منعقدہ ایک سیمینار میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ لیوکیمیا اور آسٹیوسارکوما سے بچ جانے والوں کی ہڈیوں کے معائنہ کیلئے ڈی ایکس اے سکین کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ اس موقع پر میو ہسپتال کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر صائمہ حیدر نے بچوں کی ہڈیوں کی صحت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایکس اے ٹیسٹ کے نتائج کو جانچنا مشکل ہوتا ہے اس لئے ان ٹیسٹوں کی تشریح کیلئے خصوصی دیکھ بھال کرنا چاہئے۔