خاتون ایم این اے شاہجہاں منگریو نے خاتون کانسٹیبل کو تھپڑ دے مارا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل پیپلزپارٹی کی ایم این اے شاہجہان منگریو نے وفاقی دارالحکومت میں اپنے عملے کے ہمراہ اسلام آباد میں خاتون کانسٹیبل پر تشدد کیا۔ شاہجہان منگریو نے مہمان کا استقبال نہ کرنے پر کانسٹیبل افشاں کو تھپڑا مارا۔ کانسٹیبل افشاں کی ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کو درخواست پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔