آئی سی سی نے بھارتی امپائر سنندرا رامن کو دبئی میں پاکستان، انگلینڈ میچ کی امپائرنگ سے روک دیا
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی نے بھارتی امپائر کو دبئی میں ہونے والے پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میں امپائرنگ سے روک دیا۔ سندرا رامن روی چندرن اب جنوبی افریقہ سیریز سپروائزر کرینگے۔ آئی سی سی نے بروس آکسفورڈ اور پال ریفل کو دبئی ٹیسٹ میں تعینات کر دیا۔