امالی، انتظامی بے ضابطگیوں کے باعث نندی پور پراجیکٹ مذاق بن گیا: خورشید شاہ
سلام آباد (نوائے وقت نیوز) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی وجہ سے نندی پور پاور پروجیکٹ مذاق بن چکا ہے۔ ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے اپنی پسند کے شخص کو نندی پور منصوبے کا ایم ڈی بنایا پھر اسے تمغہ امتیاز اور اضافی الاؤنس سے نوازا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اسی افسر کو نااہل قرار دے کر فارغ کر دیا گیا۔ حکمرانوں کی پسند اور ناپسند کی وجہ سے عوام اندھیروں میں ڈوبتے جا رہے ہیں۔ تکنیکی عہدوں پر تعیناتی کا معیار اپنا آدمی ہونے کے بجائے میرٹ ہونا چاہئے۔