کسان پیکج کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے70ہزار افراد کی تصدیق نادرا سے کرانے کا فیصلہ
لاہور (این این آئی)وفاقی حکومت نے وزیراعظم کسان پیکج کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے 70ہزار کسانوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیراعظم کسان پیکج کیلئے 70ہزار کسانوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کیلئے نادرا کو کسانوں کی مکمل تصدیق کے احکامات جاری کردئیے گئے جبکہ کسانوں کی سکروٹنی مکمل ہونے پر ہی پیکج کے تحت کسانوں کو مراعات دی جائیں گی۔