حامد خان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات انتخابی اخراجات کی مانیٹرنگ کا مطالبہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقات کی۔ حامد خان نے میڈیا کو بتایا الیکشن کمشن سے انتخابی مہم میں اخراجات کی مانیٹرنگ اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد، ریٹرننگ افسران صوبوں کے بجائے خودمختار اداروں سے لگانے کا مطالبہ کیا۔