دشمن عناصر کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائیگی: شوکت علی

مظفرگڑھ(نامہ نگار) ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلع میںمستقل قیام امن کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، امن دشمن عناصر کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی، یہ بات انہوںنے اپنے آفس میں مختلف مکاتب فکر کے علماءاور عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، محکمہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے پائیدار قیام امن کے لئے مسلسل کوشاں ہیں ، ڈی سی او نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر پاک فوچ کے تازہ دم دستے بھی مظفرگڑھ پہنچ چکے ہیں، جو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حساس مقامات پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام مجالس اور جلوسوں کی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے، تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
شوکت علی