بلدیاتی انتخابات پر شکوک کے سائے منڈلا رہے ہیں‘ شاہ محمودقریشی
ملتان (نامہ نگارخصوصی) یونین کونسل21 کرم پورہ روڈ دربار حافظ جمال پر کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر رکن قومی اسمبلی شاہ محمودقریشی اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاویداختر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی تمام سازشیں ناکام بنا دے گی حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کرنا چاہتی۔ بلدیاتی انتخابات پر شکوک کے سائے منڈلا رہے ہیں بلدیاتی الیکشن میں میرٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے ورکرز اور پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز کو ہی ٹکٹ جاری ہو گا۔ بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔ اس موقع پر چیئرمین کے امیدوار شیخ تاج محمد وائس چیئرمین مخدوم ظفراقبال‘ عابدحسین کرنڈی والے‘ محمدساجد کرنڈی والے‘ شیخ محمدحسین‘ مخدوم گل محمد‘ خالدمحمود‘ مخدوم آصف و دیگر موجود تھے۔
شاہ محمود