ورزش نہ کرنے سے انسان ہڈیوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہا ہے: ڈاکٹر خلیل گل
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز کے زیراہتمام ورلڈایسٹرو پیروسس کے دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد گل نے کہاانسانی جسم میں وٹامن ڈی ، کیلشیم انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے انہوں نے ورزش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور کا انسان اپنی مصروفیات کی وجہ سے ورزش کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے ہڈیوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہورہا ہے انہوں نے طلباءسے کہاکہ کیلیشیم اور وٹامن ڈی کی انسانی جسم کو مناسب مقدار میں مسلسل سپلائی ہی انسانی صحت کی ضمانت ہے زکریایونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ ایسٹروپیروسس پر بہتر نیوٹریشن اور غذا کے مناسب انتخاب سے قابو پایاجاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ خوراک کی مناسب مقدار اور وٹامن ڈی کا استعمال اس وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، پروفیسر ڈاکٹر بسم اللہ خان، ڈاکٹر محمد ریاض ، طارق اسماعیل ، عامر اسماعیل ، خرم افضل ، تنویر گوندل نے بھی شرکت کی۔